04:34 , 20 اپریل 2026
Watch Live

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت

پاکستان کی وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 428 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی ہے۔

ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بھی قیمتوں میں تبدیلی کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ قیمتوں میں کمی کے اثرات جلد از جلد عام شہریوں تک منتقل کیے جائیں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION